ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی ہائی کورٹ نے سنائی اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی سزا ، اداکار حراست میں

دہلی ہائی کورٹ نے سنائی اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی سزا ، اداکار حراست میں

Fri, 30 Nov 2018 23:17:26    S.O. News Service

نئی دہلی:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے انہیں 5 کروڑ روپے کا لون نہ ادا کرنے کے معاملے میں یہ سزا سنائی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے سزا سنانے کے فورا بعد ہی راج پال یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔واضح ہو کہ راج پال یادو اور ان کی بیوی رادھا نے سال 2010 میں اپنی فلم ’’اتہ پتہ لاپتہ ‘‘کے لئے یہ لون لیا تھا۔ یہ بھی واضح ہو کہ گزشتہ دنوں اسی معاملے میں کڑکڑڈوما کورٹ نے راج پال یادو پر 1.60 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا تھا اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی بیوی رادھا پر بھی 10 لاکھ روپے جرمانہ لگایا تھا۔ دونوں کو چیک باؤنس سے منسلک سات کیس میں یہ سزا سنائی گئی۔ اس طرح انہیں تقریباََ11.20 کروڑ روپے. بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ اگرچہ سزا سنائے جانے کے فورا بعد ہی انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ راج پال یادونے 2010 میں فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ کے لئے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، قرض ادائیگی کے لئے جو چیک دیئے تھے وہ باؤنس ہوگئے تھے جس کے بعد معاملہ عدالت میں چلا، اور عدالت نے راج پال کو مجرم قرار دیا تھا۔ راج پال یادو نے 3 سے 6 دسمبر 2013 تک جیل میں چار دن گزارے تھے، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ کی بنچ نے ان کی اپیل پر سزا معطل کر دی تھی۔ راج پال یادو مشہور کامیڈین رہے ہیں اور انہوں نے ’بھو ل بھلیاں‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسی فلموں میں اپنی کامیڈی کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 47 سالہ راج پال یادو کا پیدائش اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں ہوا ہے۔ 1999 میں راج پال یادو نے ’’دل کیا کرے‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ 


Share: